the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


جدہ میں پینے کے پانی کا بحران گھمبیر صورتحال اختیار کر گیا ، پانی بحران اور موسم کی شدت کے باعث شہری مشکل میں پھنس گئے ۔ عرب نیوز کے مطابق جدہ کے پانچ اضلا ع ال فیصلیہ، عزیزیا، مشرفا، بنی ملک اور ریحاب میں گذشتہ دس روز سے پینے کے پانی کی سپلائی بہتر نہیں ہو سکی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت روزانہ کا مسئلہ ہے جبکہ اکثریت کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں کہ ہر دوسرے روز واٹر ٹینکر خرید سکیں ،صورتحال شدید گھمبیر ہو چکی ہے کیونکہ عموماََ بکنگ پر واٹر ٹینکر ایک گھنٹے کے اندر دستیاب ہو جاتا ہے اور اب واٹر ٹینکر پہنچنے میں دو سے تین روز لے



رہے ہیں ۔
نیشنل واٹر کمپنی کے ایک اہلکار نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ کل سے ال فیصیلہ اوردیگر اضلاع میں پانی کی فراہمی شیڈول کے مطابق شروع کر دی جائے گی جبکہ انہوں نے ان اضلاع میں دس روز سے پانی کی فراہمی نہ ہونے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ۔ جبکہ ضلع عزیزیا میں رہائش پذیر ایک یمنی باشندے نے بتایا کہ یہاں گذشتہ دو ہفتے سے پانی کی سپلائی نہیں ہوئی ، ہم بہت مشکل میں پھنس گئے ہیں ، تین ہفتے قبل واٹر ٹینکر آیا تھا ۔ جدہ میں مقیم شہریوں نے شکوہ کیا کہ نیشنل واٹر کمپنی غریب اضلاع پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ، جدہ میں رہنے والے دو سال سے پانی کی شدید قلت سے دوچار ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.